لاہور: بھارت میں پابندی کے باوجود پاکستانی اداکارہانیہ عامر اور بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ کی فلم سردار جی تھری نے 15دنوں میں 50 کروڑ سے زائد کما لئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں تنازع کا شکار ہوکر ریلیز نہ ہونے کے باوجود دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی مشترکہ کی عالمی سطح پر مجموعی آمدن 60لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد سردار جی 3پنجابی سینماء کی تاریخ میں بیرونِ ملک سے 50کروڑ سے زائد کمائی کرنیوالی دوسری فلم بن گئی ہے ۔