پیر, جولائی 14, 2025
ہومBusiness & Financeآئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی استحکام کی رفتار حوصلہ افزا...

آئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی استحکام کی رفتار حوصلہ افزا قرار دے دی

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی استحکام کی رفتار حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (ای ایف ایف )پروگرام کے تحت پاکستان کی کارکردگی تاحال مضبوط رہی ، ماحولیاتی اصلاحات میں پیشرفت قابل ستائش ہے۔

اسلام آباد میں ایس پی آئی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نمائندہ آئی ایم ایف بنیکی نے دوراندیش اور دانشمندانہ پالیسی اقدامات کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تجارتی کشیدگی، جغرافیائی تقسیم اورعالمی سطح پر کمزور تعاون غیر یقینی صورتحال بڑھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس نظام کو منصفانہ بنانے، کاروباری ماحول کو بہتر کرنے اور نجی شعبے کی قیادت میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے والی اصلاحات پاکستان کی طویل المدتی معاشی پائیداری کیلئے کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی اصلاحات کے ضمن میں فراہم معاونت نہ صرف پاکستان کی ماحولیاتی مزاحمت کو مستحکم کرے گی بلکہ سبز سرمایہ کاری کی راہ ہموار اور معیشت کو ماحول دوست طرز پر استوار کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!