جمعہ, جولائی 11, 2025
ہومLatest5 گیندوں پر 5 وکٹیں ، آئرش فاسٹ بولر کا انوکھاکارنامہ

5 گیندوں پر 5 وکٹیں ، آئرش فاسٹ بولر کا انوکھاکارنامہ

ڈبلن: آئرلینڈ کے فاسٹ بولر نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 5 گیندوں پر5 وکٹیں لینے کا انوکھا کارنامہ سرانجام دے دیا۔ آئرش فاسٹ بولر کرٹس کیمفر نے منسٹر ریڈز کی نمائندگی کرتے ہوئے نارتھ ویسٹ واریئرز کے خلاف انٹر پروونشل ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کے میچ کے دوران  12 ویں اوور کی چوتھی اور پانچویں گیند پر 2 وکٹیں لیں۔

اسی طرح کرٹس کیمفر نے اپنے اگلے اوور کی پہلی، دوسری اور تیسری گیند پر بھی وکٹیں لے لیں۔کرٹس کیمفر کو اس کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، اپنی کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اوور تبدیل ہونے کی وجہ سے میں تذبذب کا شکار تھا کیا ہو رہا ہے لیکن میں نے اپنی تمام تر توجہ اپنی بولنگ پر مرکوز رکھی اور خوش قسمتی سے یہ اعزاز حاصل کرلیا۔ریکارڈ کے حوالے سے ان سے سوال کیا گیا کہ کیا ایک اور بیٹر ہوتا 6 گیندوں پر 6 آٹ کرنے کا ریکارڈ بنا لیتے تو انہوں نے کہا کہ نہیں میں میرا نہیں خیال کہ ایسا ہوتا لیکن میں اس کارکردگی پر خوش ہوں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!