جمعہ, جولائی 11, 2025
ہومChinaچین کے جنوب مغربی صوبے میں سیلابی انتباہ کے اے آئی سے...

چین کے جنوب مغربی صوبے میں سیلابی انتباہ کے اے آئی سے چلنے والے منی پروگرام کا آغاز

چھنگ دو(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی پہاڑی صوبے سیچھوان میں اچانک سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے حوالے سے مصنوعی ذہانت سے چلنے والا درست ابتدائی وارننگ سسٹم باضابطہ طور پر عوام کے لئے ایک وی چیٹ منی پروگرام کے ذریعے شروع کر دیا گیا ہے جو حقیقی وقت میں خطرے کی نگرانی اور انتباہات فراہم کرتا ہے۔

روزنامہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے جمعرات کے روز بتایا کہ یہ سسٹم سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دو میں چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ماتحت انسٹی ٹیوٹ آف ماؤنٹین ہیزرڈز اینڈ انوائرمنٹ (آئی ایم ایچ ای)نے تیار کیا ہے۔ یہ صوبے کے تمام سیلاب زدہ ندی نالوں میں جیولوجیکل سروے اور موسمیاتی مشاہدات سمیت کئی محکموں کے حقیقی وقت کے اعدادوشمار کو یکجا کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ نظام بارش کی درست پیش گوئی کے ماڈلز کا استعمال کرتا ہے تاکہ گزشتہ ایک گھنٹے اور اگلے 2 گھنٹوں کے لئے متحرک قلیل مدتی پیش گوئیاں فراہم کی جا سکیں۔ اس سے جولائی کے آخر سے اگست کے اوائل تک آنے والے سیلاب کے موسم سے پہلے پیش گوئی کی درستگی میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔

یہ منی پروگرام 24 گھنٹے، 12 گھنٹے اور 2 گھنٹے کے خطرے کے نقشے تیار کرتا ہے اور ایس ایم ایس، وی چیٹ اور ہنگامی ردعمل کے نظاموں کے ذریعے انتباہ بھیجتا ہے۔

آئی ایم ایچ ای کے محقق او یانگ چھاؤجون نے کہا کہ لوگ براہ راست نگرانی کی فوٹیج، بارش کا ڈیٹا، پیش گوئیاں اور خطرے کے انتباہات دیکھ سکتے ہیں تاکہ بروقت انخلا کے فیصلے کرسکیں۔

او یانگ نے مزید کہا کہ وہ ابھرتے ہوئے خطرات کی تصاویر بھی اپ لوڈ کر سکتے ہیں تاکہ مقامی حکومتوں کو خطرات کا جائزہ لینے اور ردعمل میں مدد ملے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!