جمعہ, جولائی 11, 2025
ہومChinaبیجنگ میں عالمی تہذیبوں کے مکالمے کے وزارتی اجلاس کا آغاز

بیجنگ میں عالمی تہذیبوں کے مکالمے کے وزارتی اجلاس کا آغاز

بیجنگ(شِنہوا)عالمی تہذیبوں کے مکالمے کا وزارتی اجلاس جمعرات کے روز بیجنگ میں شروع ہواجس کا مقصد انسانی ترقی کو آگے بڑھانے میں ثقافتی تنوع اور باہم سیکھنے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

عالمی امن اور ترقی کے لئے انسانی تہذیبوں کے تنوع کے تحفظ کے عنوان سے اس 2 روزہ اجلاس میں 140 ممالک اور خطوں سے 600 سے زائد مہمان شریک ہیں۔

متوازی ذیلی فورمز میں شرکاء بین التہذیبی تبادلے اور باہم سیکھنے کے اہم کردار پر تبادلہ خیال کریں گے۔ بات چیت میں ایک جامع دنیا کی تعمیر، عالمی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے، ثقافتی ورثہ اور اختراع، لوگوں کے درمیان مفاہمت اور دوستی، سائنسی اور تکنیکی ترقی اور تعلیمی تبادلے جیسے موضوعات شامل ہوں گے۔

یہ اجلاس کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر اور بین الاقوامی شعبہ کے زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!