بیجنگ(شِنہوا)چین نے سال 2025 میں زرعی اجناس کی مستحکم پیداوار حاصل کی اور فصلوں کی مجموعی پیداوار 14 کروڑ 97 لاکھ 40 ہزار ٹن رہی۔
قومی شماریات بیورو (این بی ایس) کے مطابق سخت موسمی حالات کی وجہ سے موسم گرما کی زرعی اجناس کی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.1 فیصد معمولی کمی دیکھی گئی۔
این بی ایس کے عہدیدار وے فینگ ہوا نے بتایا کہ موسم گرما کی زرعی اجناس کی پیداوار میں کمی معمولی ہے اور مجموعی طور پر پیداوار مستحکم رہی۔
انہوں نے کہا کہ 2025 میں چین کی موسم گرما کی مستحکم اور اچھی زرعی پیداوار نے مجموعی سالانہ پیداوار کیلئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شدید خشک سالی نے ہینان اور شانشی صوبوں سمیت بڑے پیداواری علاقوں کو متاثر کیا ہے جس سے کچھ چیلنجز پیدا ہوئے ہیں تاہم آبپاشی کی فعال کوششوں جن میں بڑے پیمانے پر پانی کی متبادل منتقلی شامل ہے، نے زیادہ تر زرعی علاقوں کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا۔
چین میں ابتدائی سیلابی سیزن شروع ہونے پر وزارت زراعت اور دیہی امور نےپیداوار بڑھانے،آفات کو کم کرنے اور سردیوں کی زرعی پیداوار کو محفوظ بنانے کیلئے 100 روزہ مہم شروع کی ہے۔
اس سال کی زرعی پیداوار کا 7 کروڑ ٹن کا ہدف حاصل کرنے کیلئے وزارت صحت مند پودوں کی افزائش کے لئےزرعی زمینوں کے انتظام،آفات سے بچاؤ اور کیڑوں کو ختم کرنے کی رہنمائی فراہم کرنے کیلئے ٹیموں کو تعینات کر ے گی۔
