کراچی: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے صدر زرداری کی تبدیلی بارے افواہوں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انصاف میں تاخیر انکار کے مترادف ہے، پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ ہے نہ میں حکومتی ترجمان ہوں۔
کراچی میں عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے اپنے خلاف بنائے گئے میگا کرپشن مقدمات کو بے بنیاد قرار دیوتے ہوئے کہا کہ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے، 12 برس سے مقدمات چل رہے تھے،جو پہلے طالبہ تھیں آج بطور پراسیکیوٹر پیش ہوئیں، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نئے شہریوں سے متعلق فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی نے فیصلہ کرنا ہے، حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ بھی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے کیا تھا، وہ چاہے تو فیصلہ واپس لے سکتی ہے، ہم حکومت کا حصہ نہیں ہیں، نہ ہی میں حکومت کا ترجمان ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں متفقہ طور پر وزیر اعظم بنا اور بلا مقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کی تبدیلی یا ان کی صحت بارے زیر گردش خبریں صرف افواہیں ہیں۔