لاہور: عدالت نے اینکر عائشہ جہانزیب بارے نامناسب گفتگو کیس میں گرفتار ملزم کی ضمانت خارج کردی۔جمعرات کو لاہور کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ محمد نعیم وٹو نے اینکر عائشہ جہانزیب بارے نامناسب گفتگو کیس پر سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے زین علی قریشی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
عدالت نے سماعت کے بعد دوصفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملزم تفتیش میں قصور وار پایا گیا ہے، ملزم کو ضمانت نہیں دی جاسکتی۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کا مدعیہ سے متعلق نامناسب کمنٹس سے اس کی عزت کو نقصان پہنچا ،عدالت ملزم کی ضمانت مسترد کرتی ہے ،عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کے خلاف چالان جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔