جمعہ, جولائی 11, 2025
ہومLatestکرکٹ میری محبت ہے،کبھی نہیں چھوڑوں گا،حسن علی

کرکٹ میری محبت ہے،کبھی نہیں چھوڑوں گا،حسن علی

 لاہور: پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ ریڈ بال کرکٹ میری محبت ہے، میں چاہے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سے ریٹائر ہو جاوں جب تک فٹنس ہے میں ٹیسٹ چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، ٹیسٹ میں پرفارم کرنا ہی اصل امتحان ہوتا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا جب کھلاڑی کو مینجمنٹ کی طرف سے واضح پیغام ملے تو اس میں اعتماد آتا ہے، اگرچہ دبا وبھی بڑھ جاتا ہے لیکن میرے لیے معاملات واضح ہونا خوشی کی بات ہے۔ ایک سوال پر حسن علی نے کہا کہ میں تینوں فارمیٹس کھیلنا چاہتا ہوں، ٹی ٹوئنٹی میں پیسہ اور گلیمر کے ساتھ دبا وبھی کم ہوتا ہے، دنیا بھر میں بہت زیادہ لیگز ہیں، اگر آپ سال میں 3 یا 4 بھی کھیل لیں تو کافی رقم کما لیتے ہیں۔

حسن علی نے کہا کہ جو مشکل وقت میں نے دیکھا اور محنت کی اب اس کا صلہ مل رہا ہے، انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے دوران بولنگ ردھم اچھا اور فٹنس بھی زبردست ہے، سب کچھ درست سمت میں جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ مثبت توانائی کے ساتھ میدان میں اترتا ہوں، ٹیم ڈریسنگ روم میں ایسا ماحول بنانے کی کوشش ہوتی ہے جس میں کھلاڑی دبا سے آزاد ہو کر بہتر پرفارم کر سکیں۔

حسن علی نے کہا کہ میری ذمہ داری پرفارم کرنا ہے البتہ ٹیم میں شمولیت پی سی بی، کپتان اور مینجمنٹ کی صوابدید ہے، میری کوچ اور کپتان سے بات چیت ہوئی، انہوں نے واضح پلان دیا جس پر عمل کر رہا ہوں، ٹیم مینجمنٹ نے مجھے مستقبل کے لیے مثبت اور واضح ہدایات دی ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!