بدھ, جولائی 9, 2025
ہومLatest اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری ،6 بچوں سمیت مزید 36 فلسطینی...

 اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری ،6 بچوں سمیت مزید 36 فلسطینی شہید ہوگئے

غزہ: اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری وحشیانہ حملوں میں6 بچوں سمیت مزید 36 فلسطینی شہید ہوگئے۔ بدھ کو علی الصبح سے جاری اسرائیلی حملوں میں 16 فلسطینی شہید ہوگئے، ان میں الشاطی پناہ گزین کیمپ پر حملے میں شہید ہونے والے 8 افراد، دیر البلح میں ایک گھر پر بمباری سے شہید ہونے والے 2 افراد، اور خان یونس میں خیموں پر کیے گئے ڈرون حملے میں شہید ہونے والے 2 افراد شامل ہیں۔

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق فلسطینی علاقے میں رات گئے کیے گئے 2 اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 20 افراد شہید ہو گئے، جن میں 6 بچے بھی شامل ہیں۔

ایجنسی کے ترجمان محمود باصل نے بتایا کہ پہلا حملہ رات بارہ بجے کے فورا بعد جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں ایک خیمے پر کیا گیا جہاں بے گھر افراد مقیم تھے جبکہ دوسرا حملہ کچھ ہی دیر بعد شمالی غزہ میں ایک اور کیمپ کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!