نیویارک: اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے افغانستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں کو پوری دنیا کیلئے خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یقینی بنانا ہوگا افغانستان ایک بار پھر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بنے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افغانستان کی صورتحال پر مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا کہ ہمیں افغان سرزمین سے ٹی ٹی پی دہشت گردوں کی دراندازی کا سامنا ہے، افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیار پاکستان پر حملوں کیلئے استعمال ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ القاعدہ، الخوارج، ٹی ٹی پی اور بلوچ شدت پسند افغانستان سے بدستور سرگرم ہیں۔ انہوں نے دہشت گرد تنظیموں کو پوری دنیا کیلئے خطرہ قراردیتے ہوئے کہا کہ یقینی بنانا ہوگا افغانستان ایک بار پھر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بنے۔