بدھ, جولائی 9, 2025
ہومLatestمخصوص نشستیں صرف پی ٹی آئی کا حق ،عدالتی فیصلے نے نیلامی...

مخصوص نشستیں صرف پی ٹی آئی کا حق ،عدالتی فیصلے نے نیلامی پر لگا دیا، بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور اپوزیشن جماعتوں سے مخصوص نشستیں لینے سے انکار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں صرف اور صرف پی ٹی آئی کا حق ہیں جنہیں عدالتی فیصلے نے نیلامی پر لگا دیا ہے۔

جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ قانون اور عدالت تو 26ویں آئینی ترمیم میں جکڑی ہوئی ہیں لیکن اخلاقی جرات 26ویں آئینی ترمیم سے آزاد ہے۔انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستیں صرف اور صرف پی ٹی آئی کا حق ہیں، جنہیں عدالتی فیصلے نے نیلامی پر لگا دیا ہے، پہلے فارم 47کے ذریعے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چرایا گیا، اب مخصوص نشستیں بھی دوسروں میں بانٹی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت نے پی ٹی آئی کے خاتمے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا مگر ناکام رہی۔ پی ٹی آئی کو دبانے کی کوشش میں پارٹی مزید مضبوط ہو کر ابھری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیر حیدر خان ہوتی کا مخصوص نشستیں نہ لینے بارے بیان خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے وقت مولانا فضل الرحمن نے پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ دیا تھا، انہیں بھی امیر حیدر خان ہوتی کی طرح اسلامی کردار اور اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور اپوزیشن جماعتیں اخلاقی جرات دکھائیں اور مخصوص نشستیں لینے سے انکار کریں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!