بدھ, جولائی 9, 2025
ہومChinaچینی سائنسدانوں نے طیاروں کی محفوظ ہنگامی لینڈنگ کے لئے ’’مارشمیلو‘‘ کنکریٹ...

چینی سائنسدانوں نے طیاروں کی محفوظ ہنگامی لینڈنگ کے لئے ’’مارشمیلو‘‘ کنکریٹ تیار کرلیا

بیجنگ(شِنہوا)چینی محققین نے ایک انقلابی رن وے سیفٹی سسٹم تیار کیا ہے جس میں انتہائی ہلکا فوم کنکریٹ استعمال کیا گیا ہے جسے مارشمیلو کنکریٹ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ نظام ہنگامی لینڈنگ کے دوران 100 ٹن وزنی طیاروں کو نرمی سے روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

روزنامہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بتایا کہ یہ اہم پیش رفت چائنہ بلڈنگ میٹریلز اکیڈمی (سی بی ایم اے)کمپنی لمیٹڈ نے چائنہ اکیڈمی آف سول ایوی ایشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور بیجنگ میں اکیڈمی کی ایک ٹیک فرم کے تعاون سے حاصل کی ہے۔ اسے حال ہی میں چائنہ بلڈنگ میٹریلز فیڈریشن کی جانب سے اختراع کے لئے دوسرا انعام دیا گیا ہے۔

تحقیقی ٹیم نے ایک نیا مواد تیار کیا ہے جو بظاہر عام کنکریٹ جیسا لگتا ہے لیکن اس میں 80 فیصد سے زائد سوراخ ہوتے ہیں اوراس کا وزن صرف 200 کلوگرام فی مکعب میٹر ہے جو معیاری کنکریٹ کے وزن کا صرف دسواں حصہ ہے۔

یہ مواد ایک نرم رکاوٹ بناتا ہے جو کنٹرولڈ کرشنگ کے ذریعے حرکی توانائی کو جذب کرتا ہے۔سی بی ایم اے کے ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ انجینئر فانگ جون نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹھوس لگتا ہے لیکن ٹکرانے پر یہ ریزہ ریزہ ہو جاتا ہے جس سے طیارے کی رفتار آسانی سے کم ہو جاتی ہے۔

طیاروں کی حفاظت کے لئے ٹیک آف اور لینڈنگ انتہائی اہم مراحل ہیں جہاں حادثات اکثر پیش آتے ہیں۔ خطرات کو کم کرنے کے لئے بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن(آئی سی اے او) نے رن وے کے آخر میں حفاظتی علاقوں (آر ای ایس اے ایز)کو کم از کم 90 میٹر تک بڑھانے کا حکم دیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!