بدھ, جولائی 9, 2025
ہومBusiness & Financeامریکی صارفین کے موسم گرما کے اخراجات پر ٹیرف خدشات کےمنفی اثرات

امریکی صارفین کے موسم گرما کے اخراجات پر ٹیرف خدشات کےمنفی اثرات

سیکرامنٹو،امریکہ(شِنہوا)امریکیوں کو اس موسم گرما میں سفر کرنے، باہر کھانے یا خریداری کرنے سے پہلے2بار سوچنا پڑ ےگا کیونکہ ٹیرف کے خدشات صارفین کے جذبات پر منفی اثر ڈال رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو 14 ممالک پر 25 سے 40 فیصد تک نئے ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا اور اضافی ٹیکسوں کی معطلی  کی مدت یکم اگست تک بڑھانے کے انتظامی حکمنامے پر دستخط کئے۔

ایک یاہو فنانس/ماریسٹ سروے، جس میں 2 ہزار11 بالغ افراد نے حصہ لیا، کے مطابق 81 فیصد افراد نے کہا کہ وہ مختلف حد تک اپنے ذاتی مالی حالات پر ٹیکسوں کے اثرات کو لے کر فکر مند ہیں جبکہ 60 فیصد کو خدشہ ہے کہ ٹیکسوں کا منفی اثر وسیع تر معیشت پر پڑے گا۔

جب پوچھا گیا کہ وہ سب سے پہلے کہاں خرچ کم کریں گے تو 48 فیصد نے تفریح اور 45 فیصد نے ملبوسات کا ذکر کیا۔ اس دوران 52 فیصد نے بتایا کہ وہ پہلے ہی باہر کھانے کی تعداد کم کرچکے ہیں۔

سروے میں کہا گیا ہے کہ ہم بلند قیمتوں اور آنے والے وقت کے بارے میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی دونوں کی وجہ سے اخراجات کی عادات میں ایک حقیقی وقت کی تبدیلی دیکھ رہے ہیں۔

یہ رجحان خوردہ فروخت میں بھی ظاہر ہونے لگا ہے۔ 13 جون کو جاری ہونے والےسی این بی سی/ نیشنل ریٹیل فیڈریشن (این آر ایف) کے ریٹیل مانیٹر کے مطابق مئی میں بنیادی خوردہ فروخت اپریل کے مقابلے میں صرف 0.23 فیصد بڑھی جبکہ ایک ماہ پہلے اسی عرصے میں گھریلو صارفین نے ٹیکسوں کے نفاذ سے پہلے درآمد شدہ اشیاء کی خریداری میں اضافہ کیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!