بدھ, جولائی 2, 2025
ہومLatestواقعہ کربلا امن اور رواداری کا درس دیتا ہے،مریم نواز

واقعہ کربلا امن اور رواداری کا درس دیتا ہے،مریم نواز

لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ واقعہ کربلا امن اور رواداری کا درس دیتا ہے، جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کیلئے کوئیک رسپانس فورس تعینات ہے،ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران امن و امان یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کریں گے، موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں عشرہ محرم الحرام حساس ہے۔مریم نواز نے کہا کہ سوشل میڈیا اکاونٹس پر متنازع مواد کی تشہیر کرنے والے افراد کی ٹریسنگ جاری ہے،پنجاب میں اسپیشل برانچ کی رپورٹ پر درجنوں متنازع سوشل میڈیا اکاونٹس بلاک کر دیے جبکہ سائبر پٹرولنگ کا آغاز کرکے سوشل میڈیا مواد کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی پورٹل بھی فعال کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ فیک نیوز کی مانیٹرنگ اور روک تھام کیلئے نیا سسٹم نافذ کرکے اسپیشل کنٹرول روم قائم کردیا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!