لہاسا(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی شی زانگ خودمختار علاقے میں رواں سال جنوری سے مئی تک لائیوسٹریمنگ ای کامرس کی ریٹیل فروخت 4.27 ارب یوآن (تقریباً 59 کروڑ 64 لاکھ 90 ہزارامریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔
علاقائی محکمہ تجارت نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا کہ یہ فروخت گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 39.45 فیصد زیادہ ہے اور فروخت ہونے والی اشیاء کی تعداد تقریباً ایک کروڑ 68 لاکھ 10 ہزار رہی۔
محکمے کے سربراہ چھن جون نے بتایا کہ مئی تک خطے میں ای کامرس سے وابستہ افراد کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ چھن نے کہا کہ شی زانگ میں لائیو سٹریمنگ ای کامرس نے منفرد پہاڑی مصنوعات کو ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچانے میں مدد دی ہے۔
چھن نے مزید بتایا کہ خطہ ای کامرس کے لئے نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنا رہا ہے۔ لائیو سٹریمنگ کے ماہرین کو تربیت دے رہا ہے اور ای کامرس کمپنیوں کو برانڈ سازی اور معیاری نظام کے قیام میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔
