اتوار, جولائی 27, 2025
ہومLatestپاک-چین شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، اسحاق ڈار

پاک-چین شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (شِنہوا) پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے پاکستان اور چین کی سدا بہار اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کی بڑھتی ہوئی مضبوطی اور گہرائی کو اجاگر  کرتے ہوئے اسے اسلام آباد کی خارجہ پالیسی کا ایک بنیادی ستون اور علاقائی امن، ترقی اور روابط کا ایک اہم محرک قرار دیا ہے۔

اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز کی 52ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈار نے کہا کہ پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں اور عالمی و علاقائی منظرنامے کی تبدیلیوں کے مطابق مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی متحرک اور نتیجہ خیز ہے اور پاکستان-چین سدا بہاراسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری وسعت اور گہرائی میں مسلسل بڑھ رہی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ یہ شراکت داری وقت کے تقاضوں کے مطابق  ضرورت کے تحت  مزید مستحکم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے جامع ، کثیر الجہتی طریقہ کار کے ذریعے علاقائی روابط کو فروغ دینے میں چین کے قائدانہ کردار کو سراہا اور چین-پاکستان-افغانستان اور چین-پاکستان-بنگلہ دیش کے حالیہ سہ فریقی فورمز کو علاقائی یکجہتی اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کی مثالیں قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں بیجنگ میں منعقدہ چین-پاکستان-افغانستان وزارتی اجلاس تعلقات میں معیاری تبدیلی کا مظہر ہے اور اس نے چین-پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کو افغانستان تک وسعت دینے کی بنیاد رکھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ باہمی فائدے اور مشترکہ مفادات پر مبنی ایسے تعاون کے طریقہ کار پاکستان کی جیو اکنامکس کا مرکز ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!