اسلام آباد: پاکستان نے ثالثی عدالت کے ضمنی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثالثی عدالت نے اپنا دائرہ اختیار برقرار رکھا ہے، عدالت نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی غیر قانونی معطلی کے بعد فیصلہ جاری کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ثالثی عدالت کے ضمنی فیصلہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ درست اور فعال ہے، بھارت پر زور دیتے ہیں کہ اپنے معاہدے کی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔
ترجمان کے مطابق ضمنی فیصلہ پاکستان کے موقف کی توثیق کرتا ہے، پاکستان بھارت پر زور دیتا سندھ طاس معاہدے کو معمول کے طور پر چلائے، فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کو سندھ طاس معاہدہ پر یکطرفہ کارروائی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔