پیر, جون 30, 2025
ہومChinaچینی کمپنی نے سمارٹ لیزر ویڈنگ روبوٹ متعارف کرادیا

چینی کمپنی نے سمارٹ لیزر ویڈنگ روبوٹ متعارف کرادیا

ووہان (شِنہوا) ایک چینی کمپنی نے  ہفتے کے 7دن اوردن کے 24گھنٹے کام کرنے والا ایک ذہین لیزر ویڈنگ روبوٹ متعارف کرایا ہے جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ یہ ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا روبوٹ ہے۔

ایچ جی لیزر ویڈر نامی روبوٹ صوبہ ہوبے کے دارالحکومت ووہان میں اس کے ڈویلپرز میں سے ایک ہواگونگ ٹیکنالوجی انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ کے زیر اہتمام ایک تقریب میں پیش کیا گیا۔

کمپنی کے تحقیقی ادارے کے اے آئی الگورتھم کے سربراہ شیانگ بیان  نے بتایا کہ یہ روبوٹ ہزاروں فصلوں اور جڑی بوٹیوں کی اقسام پر مشتمل ڈیٹا ماڈلز اور اے آئی سے چلنے والے ویژن سسٹم سے لیس ہے جو جڑی بوٹیوں کو ختم کرتے ہوئے فصلوں کو نقصان پہنچائے بغیر اپنی لیزر کی شدت کو متحرک طور پر ایڈجسٹ کر سکتا ہے۔

شیانگ نے کہا کہ یہ روبوٹ کیمیائی ہربی سائڈز کی جگہ لینے کی توقع رکھتا ہے جنہیں زمین کا نمبر ون قاتل کہا جاتا ہے۔

یہ ٹیکنالوجی 95 فیصد سے زائد جڑی بوٹیاں ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،اس کا مقصد کیمیائی ہربی سائڈز کی باقیات کو ختم کرنا ہے جو مٹی اور پانی کو آلودہ کرتے ہیں تاکہ زرعی آلودگی کو اس کی جڑ سے کم کیا جا سکے۔

روبوٹ کا ایک اعلیٰ درجے کا ماڈل 32 لیزر ہیڈز پر مشتمل ہے جو اسے ایک گھنٹے میں 3 لاکھ 20 ہزار تک جڑی بوٹیاں تلف کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ رفتار روایتی طریقوں کے مقابلے میں  4سے 8 گنا زیادہ مئو ثر ہے،روایتی طر یوں میں انسانی محنت اور کیمیکل ادویات  شامل ہوتی ہیں ۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!