اتوار, جون 29, 2025
ہومLatestچینی ڈاکٹروں کی جنوبی سوڈان میں یونیورسٹی کے طلبہ کو طبی امداد...

چینی ڈاکٹروں کی جنوبی سوڈان میں یونیورسٹی کے طلبہ کو طبی امداد کی فراہمی

جوبا(شِنہوا)چین کی طبی ٹیم کے 12 ویں دستے نے جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں یونیورسٹی کے طلبہ کو مفت طبی سہولیات فراہم کیں۔

چینی ڈاکٹرز نے جوبا یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس کا دورہ کیا، جہاں سینکڑوں مریضوں کو علاج فراہم کیا گیا۔ ان میں جنوبی سوڈان کے الیکٹریکل انجینئرنگ کے 34 سالہ طالب علم کونگ جور کور یوم بھی شامل تھے۔

2023 سے کور یوم کو رات کے وقت اپنا کورس ورک دہرانے میں دشواری کا سامنا تھا کیونکہ تیز روشنی میں آنکھوں میں شدید درد اور خارش ہونے لگتی تھی۔ کور یوم نے کہا کہ جب میں صبح اٹھتا ہوں تو میری آنکھیں بہت گندی محسوس ہوتی ہیں۔ اگرچہ انہوں نے پہلے نجی کلینکس سے علاج کروانے کی کوشش کی لیکن یہ مسئلہ برقرار رہا۔

کور یوم کا کہنا تھا کہ آج میں چینی طبی ٹیم کے پاس آیا، انہوں نے مجھے دوا اور آنکھوں کے قطرے دیئے۔ مجھے امید ہے کہ یہ مارکیٹ میں دستیاب دواؤں سے زیادہ موثر ہوں گے۔

پبلک ایڈمنسٹریشن کے 30 سالہ طالب علم نہیال وانماز کو بھی کمر اور معدے کے شدید درد کی وجہ سے اپنی پڑھائی پر توجہ مرکوز کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں چینی ڈاکٹروں کے پاس آیا اور اپنی حالت ان کے سامنے بیان کی، انہوں نے مجھے دوائیں دی ہیں جو میں لینے والا ہوں، مجھے امید ہے کہ یہ دوائیں میرے درد کو کم کریں گی۔

یونیورسٹی آف جوبا کلینک کے ڈائریکٹر سوزان پیٹر لاڈو نے چینی ڈاکٹروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ طلبہ اور عملے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے آس پاس کے علاقوں کی آبادی کو بھی مسلسل مفت طبی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

وزارت صحت کے انڈر سیکرٹری اینن نگوت نگوت مو نے چینی طبی ٹیم کے کام اور عزم کی تعریف کی اور ان کی خدمات کو دیگر یونیورسٹیوں جیسے رمبیک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اپر نیل یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف بحر الغزال تک توسیع دینے کی درخواست کی۔

جنوبی سوڈان میں چینی سفارتخانے کے اقتصادی اور تجارتی امور کے کونسلر لی وان چھینگ نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران چینی طبی ٹیموں نے مقامی آبادی اور یتیم خانوں کو مفت طبی خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ خوراک اور طبی سامان بھی عطیہ کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!