ہفتہ, جون 28, 2025
ہومLatestآزاد وخودمختار فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات ممکن نہیں،طاہر...

آزاد وخودمختار فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات ممکن نہیں،طاہر محمود اشرفی

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ آزاد وخودمختار فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات ممکن نہیں،امت مسلمہ کی نگاہیں سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کی طرف ہیں۔جاری بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ فلسطین سے متعلق سعودی عرب اور پاکستان کا موقف روزِ روشن کی طرح واضح ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک فلسطینیوں کیلئے آزاد، خود مختار ریاست کا قیام نہیں ہوتا اس وقت تک اسرائیل سے تعلقات کا سوچا بھی نہیں جاسکتا۔

انہوں نے اسرائیل کو عالمی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران، فلسطین، لبنان، شام، یمن سب اسرائیلی دہشت گردی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کی نگاہیں اس وقت سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کی طرف ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرا خارجہ اجلاس سے امت کو بہت امیدیں ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!