لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران قیام امن کیلئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔جاری بیان میں ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ 2محرم الحرام کو صوبے بھر میں 90عزاداری جلوس اور 3ہزار 495مجالس منعقد ہوئیں جن میں سے 8 عزاداری جلوس اور 386مجالس لاہور میں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر صوبے بھر میں 26ہزار سے زائد افسران اور اہلکار جبکہ لاہور میں 2ہزار 800سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور رہے۔
انہوں نے بتایا کہ صوبے بھر میں 14ہزار سے زائد کمیونٹی رضاکار بھی معاونت کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ماہ مقدس میں امن وامان کے قیام کیلئے سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔