لندن: عالمی شہرت یافتہ گلوگار و اداکاردلجیت دوسانجھ نے کہاہے کہ فلم سردار جی 3 اب بھارت میں ریلیز نہیں ہوگی، اسے اوورسیز ریلیز کیا جائے گا، اس فلم پر پروڈیوسرز کا بہت پیسہ لگا ہوا ہے جب فلم بن رہی تھی تو اس وقت ایسا کچھ نہیں تھا۔ دلجیت دوسانجھ نے ایک انٹرویو میں فلم کی ریلیزکے حوالے سے گفتگو کی اور بتایا کہ جب فلم بنی تو اس وقت پاکستان اور بھارت کے تعلقات کشیدہ نہیں تھے، اس فلم کی شوٹنگ فروری میں ہوئی اور اس وقت حالات ٹھیک تھے۔
دلجیت کا کہنا تھا کہ پروڈیوسر کے دماغ میں ہے اور انہیں پہلے ہی پتا ہے کہ فلم کے بھارت میں ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے نقصان ہوگا، جب میں نے فلم سائن کی تھی تو سب کچھ ٹھیک تھا اور اب حالات ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، فلم اوورسیز ریلیز کرنا چاہتے ہیں تو میں ان کے ساتھ ہوں۔