بدھ, جون 25, 2025
ہومLatestپی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کی نوید سنا دی

پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کی نوید سنا دی

لاہور: پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کی نوید سنا دی ۔ جاری بیان میں پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے بتایا ہے کہ پنجاب میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے،بارشوں کا پہلا سپیل یکم جولائی تک جاری رہے گا جبکہ رواں سال مون سون بارشیں 25فیصد زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان نے کہا کہ موجودہ سپیل کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے، اس دوران راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، گجرات، جہلم، گوجرانوالا میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارشیں ہو سکتی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ 26سے 28جون کے دوران ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!