بدھ, جون 25, 2025
ہومLatestپاکستان ،امارات نے سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزا کی شرط ختم...

پاکستان ،امارات نے سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزا کی شرط ختم کردی

اسلام آباد: پاکستان اور امارات نے سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزا کی شرط ختم کردی ۔سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 12سال کے طویل وقفے کے بعد ابوظہبی میں مشترکہ وزارتی کمیشن کا 12واں اجلاس منعقد ہوا جس میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفرا اسٹرکچر اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر 3اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے جن میں ایک بڑا اقدام دونوں ممالک کے سفارتی و سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزا سے استثنیٰ کا معاہدہ ہے، اس کے علاوہ مصنوعی ذہانت و ڈیجیٹل معیشت میں تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی باقاعدہ اتفاق ہوا جو مستقبل میں دونوں ممالک کے معاشی مفادات کو مزید وسعت دے گا۔

نائب وزیراعظم نے بتایا کہ اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید کے ساتھ ویزا سے استثنیٰ کے معاہدے پر دستخط دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، برادرانہ تعلقات اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عکاس ہے۔ انہوں نے اس پیشرفت کو پاکستان اور یو اے ای کے درمیان گہرے سفارتی، تجارتی اور اقتصادی روابط کا مظہر قرار دیا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!