بدھ, جون 25, 2025
ہومLatestہماری نوجوان نسل جدید ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کا چہرہ بن رہی ہے،شزا...

ہماری نوجوان نسل جدید ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کا چہرہ بن رہی ہے،شزا فاطمہ خواجہ

 اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کا اے آئی اور جیو اسپیشل ٹیکنالوجی میں انقلابی منصوبہ عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہا ہے، ہماری نوجوان نسل دنیا کے سامنے پاکستان کی جدید ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کا چہرہ بن رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی گو جیمہ ٹیم سے ملاقات کے دوران کیا ۔شزا فاطمہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں گوگل ڈیولپر گروپس اور گوگل اے آئی ریسرچ پروگرامز نوجوانوں کو عالمی سطح کی مہارتیں دے رہے ہیں۔

پاکستانی ٹیموں کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی وزیراعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کی عملی تصویر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی کامیابی قوم کا سرمایہ ہے، وزارت آئی ٹی ان کے ہر قدم پر شانہ بشانہ کھڑی ہے، ریاستی و نجی شعبوں کو پاکستان کی ٹیکنالوجی انیشی ایٹوز میں باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!