پیر, جولائی 14, 2025
ہومLatestپیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا رویہ مایوس کن ہے، زرتاج گل

پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا رویہ مایوس کن ہے، زرتاج گل

اسلام آباد: رہنماء پی ٹی آئی زرتاج گل نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا رویہ مایوس کن ہے، حق لینے کیلئے آنیوالے شہریوں پر گولیاں چلانے پر مقدمات پی ڈی ایم حکومت کیخلاف دائر ہونے چاہئیں۔ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالتوں میں تحریک انصاف کے کارکنان کھڑے ہیں، 26نومبر کو اپنا حق لینے کیلئے آنے والے شہریوں پر گولیاں چلائی گئیں اس پر مقدمات تو پی ڈی ایم کی حکومت کے خلاف دائر ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا رویہ مایوس کن ہے، پنجاب حکومت نے دس کھرب کا ٹیکا صوبے کو لگا دیا۔ ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ عدالتی چھٹیاں آنے والی ہیں لیکن 190ملین پاؤنڈریفرنس اب تک مقرر نہیں کیا گیا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!