منگل, جون 24, 2025
ہومLatestچینی طبی ٹیم کی جانب سے بوٹسوانا کے بچوں کو طبی معاونت...

چینی طبی ٹیم کی جانب سے بوٹسوانا کے بچوں کو طبی معاونت کی فراہمی

گیبورون (شِنہوا)چین کی طبی ٹیم کے 17ویں دستے نے جنوبی افریقی  ملک بوٹسوانا کے دارالحکومت گیبورون کے نواحی علاقے تلوک وینگ میں واقع ایس او ایس چلڈرنز ویلج میں مفت طبی خدمات فراہم کیں اور عطیات بھی دیے۔

تقریب سے خطاب کے دوران ایس او ایس چلڈرن ویلجز بوٹسوانا کے قومی ڈائریکٹر موٹشواری کیتسو نے بوٹسوانا میں چینی سفارتخانے اور چینی کمیونٹی کی جانب سے برسوں کے دوران ملنے والی حمایت پر گہرے تشکر کا اظہار کیا۔

ایس او ایس چلڈرن ویلجز بوٹسوانا ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جس کے ذریعے ایسے بچوں اور نوجوانوں کی مدد کی جاتی ہے جنہیں والدین کی دیکھ بھال حاصل نہیں ہے یا انہیں یہ کھو دینے کا خطرہ ہے۔ یہ تنظیم جنوب مشرقی ضلع کے تلوک وینگ گاؤں،شمال مشرقی ضلع کے فرانسس ٹاؤن شہر اور وسطی ضلع کے سیروو قصبے میں 3 مراکز چلا رہی ہے۔

کیتسو نے کہا کہ فی الحال یہ تنظیم اپنے تینوں مراکز میں تقریباً 320 بچوں کی دیکھ بھال کر رہی ہے اور کمیونٹیز میں مزید 1ہزار500 بچوں کو مدد فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مستقبل میں دیگر 2 مراکز اور آس پاس کی کمیونٹیز میں بھی مزید میڈیکل آؤٹ ریچ خدمات فراہم کی جائیں گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!