منگل, جون 24, 2025
ہومChinaچھنگ ہائی-تبت سطح مرتفع میں ہرن نما جانوروں کے آنتوں کے مائیکرو...

چھنگ ہائی-تبت سطح مرتفع میں ہرن نما جانوروں کے آنتوں کے مائیکرو بایوم کا کردار سامنے آ گیا

شی ننگ (شِنہوا)ایک نئی تحقیق نے دنیا کی چھت کہلانے والے چھنگ ہائی-تبت سطح مرتفع  میں رہنے والے ہرن نما جانوروں کی ماحولیاتی مطابقت میں آنتوں کے مائیکرو بایوم کے اہم کردار کا انکشاف کیا ہے۔

چینی اکیڈمی آف سائنسز کے تحت شمال مغربی انسٹی ٹیوٹ برائے پلیٹو با ئیولوجی (این ڈبلیو آئی پی بی) کے مطابق یہ تحقیق ایک نئے نقطہ نظر کو بیان کرتی ہے کہ کس طرح آنتوں کے مائیکرو با ئیوٹا میزبانوں کو انتہائی ماحول میں مطابقت پیدا کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

این ڈبلیو آئی پی بی کے محققین کی طرف سے کی گئی یہ تحقیق جریدے بی ایم سی بائیولوجی میں شائع ہوئی ہے۔

اوسطاً 4 ہزار میٹر سے زیادہ کی بلندی کے ساتھ چھنگ ہائی-تبت سطح مرتفع دنیا کے سب سے اونچے ماحولیاتی نظاموں میں سے ایک ہے جہاں قدرتی ماحول انتہائی سخت ہے۔ اس کی انتہائی کم آکسیجن کی سطح، کم درجہ حرارت اور دیگر ماحولیاتی حالات سے مقامی جنگلی جانوروں کی بقا کو شدید چیلنجز درپیش ہیں۔

 جانوروں کی آنتوں میں موجود متنوع مائیکرو با ئیوٹا میزبان کی جسمانی ساخت، ماحولیاتی مطابقت اور ارتقاء کے عمل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ این ڈبلیو آئی پی بی کے محقق ژانگ تانگ زو  کے مطابق بڑے ممالیہ خصوصاً ہرن نما جانوروں کے سطح مرتفع کے انتہائی ماحول کے مطابق ڈھلنے کے طریقہ کار اب تک زیادہ تحقیق کے موضوع نہیں بنے اور مناسب طریقے سے ان کا جائزہ نہیں لیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!