اتوار, جون 22, 2025
ہومLatestوزیراعظم کا ایرانی صدر کو ٹیلی فون، امریکی حملوں کی مذمت

وزیراعظم کا ایرانی صدر کو ٹیلی فون، امریکی حملوں کی مذمت

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کو آئی اے ای اے کے قانون اور دیگر بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل51 کے تحت ایران کو حق کا دفاع ہے،امن کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک بات چیت کے دوران کیا۔ دوران گفتگووزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر امریکی حملوں کی مذمت کی۔ انہوںنے ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ امریکی حملوں میں ان تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے تحفظات کے تحت تھیں ۔ اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایران کے لیے پاکستان کی حمایت کو سراہا۔ ایرانی صدر نے ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ اظہارِ یک جہتی پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا، حکومت اور پاکستان کے عوام بشمول عسکری قیادت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

وزیرِاعظم آفس کے مطابق دونوں رہنماوں نے اس نازک موڑ پر امت کے درمیان اتحاد قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔ ایرانی صدر نے کہا کہ امریکی حملہ واضح ثبوت ہے کہ اسرائیلی حملوں کے پیچھے اصل محرک امریکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران سے مقابلے میں اسرائیلی بے بسی دیکھ کر امریکا نے خود میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ مسعود پزشکیان نے یہ بھی کہا کہ ایرانی قوم بارہا ثابت کرچکی کہ وہ اپنی سر زمین کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!