اتوار, جون 22, 2025
ہومLatestاسحاق ڈار کی ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات،امریکی حملے کی مذمت

اسحاق ڈار کی ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات،امریکی حملے کی مذمت

 استنبول: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اسرائیل اور امریکا کے ایران پر بلاجواز اور غیرقانونی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ایران کے حق دفاع کی حمایت کے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران کے وزیرخارجہ برادر سید عباس عراقچی سے استنبول میں اسلامی سربراہی کانفرنس (او آئی سی) کے 51 ویں وزرائے خارجہ کانفرنس میں غیررسمی ملاقات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ نے خطے میں ابھرتی ہوئی صورت حال پر ایرانی کے موقف سے آگاہ کیا۔وزیرخارجہ نے کہا کہ میں ایران کی خود مختاری، استحکام اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اس کو حاصل اپنے دفاع کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ میں نے پاکستان کی جانب سے ایران پر اسرائیل کے بلاجواز اور غیرقانونی حملوں اور اس کے ساتھ ہی ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت کی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!