لاہور: پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بی بی ایل 15 بابر اعظم، ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ جیسے اسٹارز میرے نشانے پر ہوں گے، یہ تینوں وکٹیں میرے لیے اہم ہوں گی، کسی ایک کو منتخب نہیں کر سکتا، ان سب کی وکٹ قیمتی ہوگی۔ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستانی پلیئرز کی بڑی تعداد میں لیگ میں شرکت پر بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شائقین کو مزہ آئے گا جب ہم آمنے سامنے ہوں گے۔
شاہین نے مزید کہا کہ اگر وہاں بھی مجھے پہلے اوور میں وکٹ ملی تو خوشی دگنی ہو جائے گی، اگر کراوڈ آفریدی آفریدی کے نعرے لگائے تو توانائی مزید بڑھ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وہ برسبین ہیٹ کے ساتھ ایک اور ٹرافی جیتنے کے خواہاں ہیں۔ فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں تین ٹائٹلز جیتے، اب بی بی ایل میں بھی پہلے ہی سیزن میں کامیابی کا خواب ہے، ٹیم اور مینجمنٹ کا اعتماد کھلاڑی کو نکھارتا ہے۔