تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جوہری تنصیاب پر امریکی حملہ افسوسناک، اشتعال انگیز اور دور رس نتائج کا حامل ہوگا، ایران اپنی خودمختاری، مفادات اور عوام کے دفاع کے لیے تمام ممکنہ آپشنز محفوظ رکھتا ہے۔
اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرایرانی وزیر خارجہ نے جوہری تنصیاب پر امریکی حملے کے بعد باضابطہ سرکاری ردعمل میں کہا کہ آج صبح کے واقعات نہایت افسوسناک، اشتعال انگیز اور دور رس نتائج کے حامل ہیں، اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کو اس انتہائی خطرناک، قانون شکن اور مجرمانہ طرزِ عمل پر شدید تشویش ہونی چاہیے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن امریکا نے ایران کی پرامن جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون، اور این پی ٹی (جوہری عدم پھیلا وکے معاہدے) کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہاکہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور اس کی ان شقوں کے مطابق جو اپنے دفاع میں جائز اقدام کی اجازت دیتی ہیں۔