اسلام آباد: وزیراعظم نے صوابی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
جاری بیان میں وزیراعظم نے جام شہادت نوش کرنے دو پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا ء کرتے ہوئے تعزیت کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پولیس افسران و جوان وطن عزیز کو دہشتگردی کے ناسور سے پاک کرنے کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں۔
انہوں نے واقعہ کی تحقیقات اور ذمہ داران کا تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔