جمعرات, جون 19, 2025
ہومLatest ایران کو اخلاقی اور سفارتی سطح پر سپورٹ کررہے ہیں، پاکستان

 ایران کو اخلاقی اور سفارتی سطح پر سپورٹ کررہے ہیں، پاکستان

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کو اخلاقی اور سفارتی سطح پر سپورٹ کررہے ہیں، اسرائیل کی جانب سے ایران کی اٹیمی تنصیبات کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستان ان حملوں کی مذمت کرتا ہے،ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں انہوںنے کہاکہ امریکا کے ساتھ دہائی پرانے اچھے تعلقات ہیں،امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات کا یہ سلسلہ جاری رہے گا،پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے میں امریکا اور صدر ٹرمپ کی کاوشوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ہندوستان حکام کی جانب سے جموں کشمیر میں مظالم کا سلسلہ جاری ہے، جموں کشمیر میں عیدالاضحی کے موقع پر جامع مسجد اور عید گاہ میں نماز ادا نہیں کرنے دی گئی، یہ مسلسل ساتواں سال ہے کہ کشمیریوں کو جامع مسجد اور عید گاہ میں نماز ادا نہیں کرنے دی جارہی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتا ہے، ان حملوں سے ایران کی خودمختاری متاثر ہوئی ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران کے پاس دفاع کا حق ہے، عالمی برادری اور اقوام متحدہ اسرائیل حملوں کو روکیں۔

ترجمان نے کہا کہ ایران کی خود مختاری کے حوالے سے پاکستان، قطر، سعودی عرب، صومالیہ، ترکیہ، عمان، متحدہ عرب امارات الجیریا، بحرین، برونائی دارالسلام، جبوتی، مصر، عراق، اردن، کویت اور لیبیا نے بیان جاری کیا، اسحاق ڈار نے ایران، ترکیہ، متحدہ عرب امارات اور برطانوی وزیر خارجہ سے رابطہ کیا، رہنماں نے کشیدگی کو کم کرنے پر زور دیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ایران سے 3 ہزار پاکستانیوں کا انخلا مکمل ہوچکا ہے، پاکستانیوں کا ایران سے انخلا جاری ہے اور ایرانی حکام پاکستانیوں کے انخلا میں تعاون کررہے ہیں، ہمارا سفارت خانہ اور قونصل خانہ مسلسل کام کررہا ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!