جمعرات, جون 19, 2025
ہومLatestڈی جی آئی ایس پی آر سے سیلانی آئی ٹی پروگرام کے...

ڈی جی آئی ایس پی آر سے سیلانی آئی ٹی پروگرام کے طلباء کی ملاقات

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بنیان المرصوص میں کامیابی کو  امن کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ،خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق سیلانی آئی ٹی پروگرام کراچی کے طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر کیساتھ خصوصی ملاقات کی اور پاکستان کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپ لوگوں نے معلومات کی جنگ میں پاکستان کے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، پاکستان کی افواج منظم اور پیشہ ور افواج ہیں، جو آئین کے تحت اور ریاستی احکامات کے مطابق اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بنیان المرصوص میں کامیابی، امن کی جیت ہے ،پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے۔ طلبا ء نے کہا کہ وطن کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، چاہے ہمیں کسی بھی محاذ پر پاک فوج کا ساتھ دینا پڑے، پاک افواج ہماری پہچان ہیں اور ہم عوام ہی ان کی اصل طاقت ہیں۔

طلبا نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ نشست کو سراہا اور ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے انٹریکشن ہوں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!