جمعرات, جون 19, 2025
ہومLatestعسکری فتح ،سفارتی فتح کا باعث بنی، کمزور ملک کا دنیا میں...

عسکری فتح ،سفارتی فتح کا باعث بنی، کمزور ملک کا دنیا میں کوئی ٹھکانا نہیں،مصدق ملک

اسلام آباد: وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ عسکری فتح ،سفارتی فتح کا باعث بنی، غریب لوگوں اور کمزور ملک کا دنیا میں کوئی ٹھکانا نہیں،پڑوسیوں کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، خطے میں مثبت تبدیلی کیلئے کردار ادا کرسکتے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ خطے کی صورتحال خراب ہے، جارحیت پورے خطے میں پھیل چکی ہے، ہم نے واضح کردیا ہم امن چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام پڑوسیوں کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، پاکستان خطے میں مثبت تبدیلی کیلئے کردار ادا کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان میں ٹی ٹی پی کو فنڈ کر رہا ہے جس کے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عسکری فتح ،سفارتی فتح کا باعث بنی، غریب لوگوں اور کمزور ملک کا دنیا میں کوئی ٹھکانا نہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!