جمعرات, جون 19, 2025
ہومLatestوزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس منصوبے کی تعمیر میں شفافیت یقینی بنانے...

وزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس منصوبے کی تعمیر میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے جناح میڈیکل کمپلیکس منصوبے کی تعمیر کے تمام مراحل میں 100فیصد شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناح میڈیکل کمپلیکس خطے کیلئے بہترین طبی سہولیات ،جدید ترین طبی تحقیق کیلئے آلات سے لیس ہسپتال ہوگا۔

جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر بارے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال، چیئرمین پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر اور متعلقہ اعلی سرکاری افسران نے شرکت کی۔

وزیراعظم کو جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کی تعمیر کے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کے حوالے سے چین، ترکیہ، جنوبی کوریا اور سنگاپور میں روڈ شوز منعقد کئے گئے جن میں عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں نے جناح میڈیکل کمپلیکس کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔شرکاء کو بتایا گیا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے حوالے سے دو کانفرنسز کا انعقاد بھی کیا گیا جن میں 10ممالک کی 33کمپنیوں نے شرکت کی، جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 600کنال اراضی کے حصول کا عمل تیزی سے جاری ہے، ماہرین/کنسلٹنٹس کی تعیناتی کیلئے بین الاقوامی سطح پر اشتہار دیا جا چکا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس منصوبے کی تعمیر کے تمام مراحل میں 100فیصد شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس پورے خطے کیلئے بہترین طبی سہولیات اور جدید ترین طبی تحقیق کیلئے آلات سے لیس ہسپتال ہوگا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!