جمعرات, جون 19, 2025
ہومLatestنیتن یاہو جنگ کو چھیڑ کر سفارتکاری کو تباہ کرنا چاہتے ہیںایرانی...

نیتن یاہو جنگ کو چھیڑ کر سفارتکاری کو تباہ کرنا چاہتے ہیںایرانی وزیر خارجہ

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کے تمام اقدامات خالصتا اپنے دفاع میں کیے جا رہے ہیں، اور اس کے باوجود ایران سفارتی عمل کے لیے پرعزم ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہماری عوام کے خلاف شدید ترین جارحیت کے باوجود ایران نے اب تک صرف صہیونی ریاست کے خلاف جوابی کارروائی کی ہے اور ان معاونت کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔انہوں نے کہا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اس جنگ کو چھیڑ کر سفارتکاری کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری کو خبردار کیا کہ وہ اسرائیل کے ذریعے تنازع کو وسعت دینے کی کوششوں سے محتاط رہیں، ایران دفاع کا حق فخر اور بہادری سے استعمال کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران نیہمیشہ سے اعلانیہ کہتا آیا ہے کہ ہم نے کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی اور نہ کبھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت اگر اس کے برعکس ہوتی تو ہمیں ان غیر انسانی ہتھیاروں کی تیاری کے لیے اس سے بہتر بہانہ اور کیا چاہیے تھا، جتنا کہ اس وقت خطے کی واحد جوہری طاقت کی طرف سے ہونے والی جارحیت ہے؟۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!