لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے عالم اسلام سے عسکری اتحاد قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل کی کامیابی عالم اسلام کی تباہی کے راستے ہموار کرے گی۔جاری بیان میںلیاقت بلوچ نے کہا کہ اسرائیل کی شکست خطے میں قیام امن کیلئے ضروری ہے، امریکہ اسرائیل اور انڈیا گٹھ جوڑ عالمی امن کو تباہ کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو عسکری اتحاد قائم کرنا چاہئے، اسرائیل کی کامیابی عالم اسلام کی تباہی کے راستے ہموار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام قومی سلامتی کے تحفظ کی لکیر ہے، وزیر اعظم سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔