بدھ, جون 18, 2025
ہومLatestطبیعت میں بہتری ، شاہ محمود ہسپتال سے جیل منتقل

طبیعت میں بہتری ، شاہ محمود ہسپتال سے جیل منتقل

لاہور: وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جیل میں رہوں یا آزاد اس مٹی سے محبت ہے، بھارت کو بھرپور جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ذرائع کے مطابق رہنماء پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو طبیعت میں بہتری آنے پرپنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے دوربارہ کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کر دیا گیا۔

اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جن لوگوں نے میرے لئے دعائیں کیں ان کا مشکور ہوں۔ ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ یہ وطن ہمارا ہے، جیل میں رہوں یا آزاد، اس مٹی سے محبت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو جواب دینے پر پاک فوج اور بالخصوص ایئر فورس کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!