لاہور: پاکستان کی معروف ماڈل اور اداکارہ سنیتا مارشل نے کہا ہے کہ میں بازار کبھی بغیر آستینوں والی شرٹ پہن کر نہیں گئی کیونکہ میرا خیال ہے کہ یہ ہماری ثقافت میں نہیں ہے۔ ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حسن نے مجھے کام کرنے سے کبھی منع نہیں کیا لیکن انہیں خواتین کا نامناسب لباس پہننا پسند نہیں ہے اور مجھے ان کی اس بات سے کوئی اختلاف نہیں ہے کیونکہ یہ ہماری ثقافتی اقدار کے بھی خلاف ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ جب میں بیرون ملک سفر پر جاتی ہوں اور وہاں پر میں کوئی اس طرح کا لباس پہنتی ہوں جو ہماری ثقافتی اقدار کے حساب سے نامناسب ہو تو میں ایسے ملبوسات میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتی کیونکہ وہ میری نجی زندگی ہے جسے مجھے میڈیا سے دور رکھنا چاہیے۔
انہوںنے کہاہم اسلامی معاشرے میں رہتے ہیں تو ہمیں ان باتوں کا خیال رکھنا چاہیے لیکن اگر کوئی ان باتوں کا خیال نہیں رکھتا تو میں ان لوگوں پر تنقید بھی نہیں کرتی مگر بہت سارے لوگ تنقید کرتے ہیں۔