بدھ, جون 18, 2025
ہومChinaچین اور تاجکستان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے حجم کو بڑھائیں،چینی...

چین اور تاجکستان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے حجم کو بڑھائیں،چینی صدر

آستانہ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین اور تاجکستان پر زور دیا ہےکہ وہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے حجم کو بڑھائیں۔

شی نے یہ بات منگل کے روز قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقدہ دوسرے چین-وسطی ایشیا سربراہ اجلاس کے موقع پر تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات کے دوران کہی۔

شی نے یاد دلایا کہ گزشتہ سال اپنے دورہ تاجکستان کے دوران انہوں نے اور صدر امام علی رحمان نے مشترکہ طور پر نئے دور میں چین-تاجکستان جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کے قیام کا اعلان کیا تھا اور دونوں ممالک کے ہمہ جہت تعاون کے لئے نئے منصوبے اور انتظامات کئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو ان منصوبوں پر فوری طور پر عملدرآمد اور ان سے عملی نتائج حاصل کرنے چاہئیں اور مشترکہ مستقبل کےحامل چین-تاجکستان معاشرے کے اعلیٰ معیار کی تعمیر کو آگے بڑھانا چاہیے۔

شی نے اس بات پر زور دیا کہ چین تاجکستان کا قابل اعتماد ہمسایہ اور شراکت دار ہے اور تاجکستان کی قومی خودمختاری، آزادی اور سلامتی کے تحفظ میں اس کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

شی نے کہا کہ چین اور تاجکستان کو دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان تزویراتی مکالمے کے طریقہ کار کو مکمل طور پر بروئے کار لاتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون کو مربوط اور فروغ دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے دائرہ کار کو وسعت دینی چاہیے، نقل وحمل کے ڈھانچےکے منصوبوں کی تعمیر کی رفتار تیز کرنی چاہیے اور روابط کو مسلسل فروغ دینا چاہیے۔

شی نے کہا کہ کنفیوشس انسٹیٹیوٹس، لوبان ورکشاپ اور مرکز برائے روایتی ادویات جیسے اداروں کے کردار کو مکمل طور پر بروئے کار لایا جانا چاہیے جبکہ اس خزاں میں تاجکستان میں منعقد ہونے والے چینی ثقافت کے دن کا بھی اچھی طرح انتظام کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ چین اور تاجکستان کو قانون کے نفاذاور سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط کرنا چاہیے اور دہشت گردی، علیٰحدگی پسندی اور انتہا پسندی کے خلاف کارروائیوں کو تیز کرنا چاہیے۔

شی نے کہا کہ دونوں ممالک کثیرالجہتی نظام کے تحفظ اور بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی نظام کے دفاع میں مشترکہ مفادات رکھتے ہیں۔ انہوں نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ چین-وسطی ایشیا تعاون سمیت کثیرالجہتی میکنزم کے اندر ہم آہنگی اور تعاون کو مزید فروغ دیں۔

شی نے مزید کہا کہ چین عالمی ماحولیاتی نظم ونسق میں تاجکستان کے اہم کردار کی حمایت کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!