بیجنگ(شِنہوا)چین کے غیر مادی ثقافتی ورثے کے ورکشاپس دیہی ترقی کے لئے ایک طاقتور قوت ثابت ہو رہی ہیں، جہاں 11 ہزار سے زائد ورکشاپس روایتی دستکاری کو محفوظ رکھنے، روزگار پیدا کرنے اور مقامی معیشت کو فروغ دینے میں مدد فراہم کر رہی ہیں۔
یہ ورکشاپس 2 ہزار 5 کاؤنٹی کی سطح کے علاقوں میں تقسیم ہیں، جن میں 670 سابقہ غریب کاؤنٹیز اور 135 اہم کاؤنٹیز شامل ہیں، جو دیہی ترقیاتی امداد کے لئے نامزد کی گئی ہیں۔ ان ورکشاپس نے 12 لاکھ سے زائد افراد کو متعلقہ صنعتوں میں روزگار فراہم کیا ہے۔
خاص طور پر 4 ہزار 300 سے زائد ورکشاپس براہ راست دیہات میں کام کر رہی ہیں، جو بزرگ افراد، خواتین اور معذور افراد کے لئے گھریلو پیداوار اور یومیہ اجرت کے ماڈلز کے ذریعے لچکدار کام کے انتظامات فراہم کرتی ہیں۔
چینی حکومت نے ثقافتی تحفظ اور اقتصادی ترقی میں غیر مادی ثقافتی ورثے کے کردار کو فعال طور پر فروغ دیا ہے۔ دسمبر 2021 میں وزارت ثقافت و سیاحت اور دیگر مرکزی حکومتی اداروں نے ایک پالیسی دستاویز جاری کی جو ان ورکشاپس کے قیام اور فعال رہنمائی کرتی ہے اور صلاحیتوں کی نشوونما، روزگار کی تخلیق اور صنعتی معاونت پر زور دیتی ہے۔
مقامی سطح پر 18 صوبوں نے ان ورکشاپس کی تصدیق اور انتظام کی پالیسیاں متعارف کرائی ہیں جن میں فنڈنگ، مارکیٹنگ معاونت اور وسائل کی ہم آہنگی شامل ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link