کراچی: ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے مسلمان ممالک سے متحد ہو کر اسرائیلی خطرے کے مکمل سدباب کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل کو پہلی بار معلوم ہو رہا بمباری کیا ہوتی ہے؟۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ ایران اسرائیلی جارحیت سے بھاری نقصان اٹھانے کے باوجود اسرائیل کو مضبوط جواب دے رہا ہے، اسرائیل کو پہلی بار یہ پتہ چل رہاہے کہ بمباری کیا ہوتی ہے ؟۔
انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کیخلاف اسرائیلی عزائم ڈھکے چھپے نہیں ،قدرت کی طرف سے یہ ایک اور موقع ہے کہ تمام مسلمان ممالک متحد ہو کر اسرائیلی خطرے کا مکمل سد باب کریں۔