منگل, جون 17, 2025
ہومLatestپاکستان کا اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی...

پاکستان کا اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی تقرری کا خیر مقدم

نیو یارک: پاکستان نے دنیا کو نفرت انگیز تقریر، غلط معلومات ،پرتشدد انتہاء پسندی خطرات سے خبردار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز نفرت پھیلانے کا ذریعہ بن چکے ،نفرت کی ہر شکل سے نمٹنا عالمی ہم آہنگی کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

نفرت کیخلاف بین الاقوامی دن کے موقع پر اعلی سطحی تقریب میں قومی بیان دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد نے کہا کہ اگر ان نفرت پر مبنی بیانیوں کو روکا نہ گیا تو یہ معاشروں کو تقسیم کر کے عالمی امن اور استحکام کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا میں حالیہ اضافہ جس کا اظہار امتیازی قوانین، مذہبی علامات کی توہین اور منظم بدنامی کی صورت میں ہو رہا ہے ایک انتہائی تشویشناک رجحان ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پلیٹ فارمز، خاص طور پر وہ جو طاقتور سیاسی قوتوں کے زیر اثر ہیں، نفرت انگیز کلچر کو فروغ دے رہے ہیں، اسی طرز کی حکمت عملی اب دیگر پسماندہ طبقات کے خلاف بھی استعمال کی جا رہی ہے۔

انہوں نے تقسیم اور اخراج کو ہوا دینے والے نسل پرستی اور غیر ملکیوں سے نفرت کے بڑھتے رجحانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فوری اور اجتماعی ردعمل ناگزیر ہے۔انہوں نے کہاکہ  انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز تقریر، غلط معلومات اور پرتشدد انتہاء پسندی جیسے رجحانات میں اضافہ مختلف مذاہب کے ماننے والوں، خصوصا مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی نفرت انگیز تقریر سے نمٹنے کی حکمت عملی اور عملی منصوبے پر مکمل عملدرآمد پر زور دیتے ہیں، نفرت کی ہر شکل خواہ وہ مذہبی ہو، نسلی، صنفی یا قومی سے نمٹنا عالمی ہم آہنگی کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز خاص طور پر نفرت کو پھیلانے کا ذریعہ بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الگوردمز سنسنی خیزی کو انعام دیتے ہیں اور لوگوں کو ان کی شناخت اور پس منظر کی بنیاد پر نشانہ بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب میڈیا سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہو، تو سچائی قربان ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی تقرری کا خیر مقدم کرتے ہیں جو یہ ادارہ جاتی قدم بروقت ہے، ہم اس مینڈیٹ کیلئے مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!