منگل, جون 17, 2025
ہومLatestجعلی حکومت نے عارضی فائدے کیلئے ملکی عدالتی نظام دائو پر لگا...

جعلی حکومت نے عارضی فائدے کیلئے ملکی عدالتی نظام دائو پر لگا دیا،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت نے عارضی فائدے کیلئے ملکی عدالتی نظام دائو پر لگا دیا ہے، عمران خان ضمیر کے قیدی ،جعلی حکومت قید تنہائی میں رکھ کر توڑ نہیں سکتی۔جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدالتوں کو مفلوج کر دیا گیا، عدالتی احکامات کے باوجود خاندان نہ ہی پارٹی رہنمائوں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت نے عارضی فائدے کیلئے ملک کے عدالتی نظام کو دائو پر لگا دیا ہے، عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے تمام رہنما ضمیر کے قیدی بنے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ جعلی حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو قید تنہائی میں رکھ کر توڑ نہیں سکتی، یہ ناکام کوشش ہے۔

انہوںنے کہا کہ ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیاگیا ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ عمران خان ،نواز شریف اور زرداری کی طرح ڈیل کر کے ملک سے باہر نہیں جائیں گے،اپنی قوم کی حقیقی آزادی کیلئے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!