منگل, جون 17, 2025
ہومLatestخیبرپختونخوا، سیکیورٹی فورسز کی 2کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 5فتنہ الخوارج ہلاک

خیبرپختونخوا، سیکیورٹی فورسز کی 2کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 5فتنہ الخوارج ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں انٹلیجنس بیسڈ کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ5 فتنہ الخوارج ہلاک کردیئے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 15اور 16جون کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر پشاور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی موثر کارروائی میں 4ہندوستانی حمایت یافتہ خوارج مارے گئے جن میں خارجی حارث اور خارجی بصیر بھی شامل ہیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں مزید ایک خارجی مارا گیا۔

آپریشنزکے دوران ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، یہ ہلاک خوارج دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں کسی بھی ممکنہ ہندوستانی سپانسرڈ خارجی کو ختم کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن  جاری ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!