اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کے تحت آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ مہنگائی آگے چل کر آئندہ مالی سال کے دوران مستحکم ہوجائے گی۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اقتصادی نمو بتدریج بڑھ رہی ہے اور پیشگوئی ہے کہ یہ اگلے سال مزید بڑھے گی، مئی 2025 میں افراط زر توقعات کے مطابق 3.5 فیصد رہی جب کہ مہنگائی میں معمولی کمی ہوئی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ تجارتی خسارے میں مستقل اضافہ ہوجارہا ہے اور مالی رقوم کی آمد کمزور ہے تاہم آئندہ مالی سال کے بجٹ کے چند مجوزہ اقدامات درآمدات بڑھا کر اس تجارتی خسارے میں مزید اضافہ کرسکتے ہیں۔