اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ حکومت کی توجہ سوچنے کی بجائے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے پر رہی ہے، موجودہ حکومت نے معیشت کو نچوڑ دیا ہے۔ سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے علی ظفرنے کہاکہ ٹیکسز لگا کر گروتھ بڑھانے کے دعوے کئے جارہے ہیں، کاربن ٹیکس کیوں لگایا گیا؟ جب ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق فنڈز موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماہرین کہتے ہیں کہ اس بجٹ کے بعد تمام انڈسٹری بیٹھ جائے گی، ایف بی آر کو پولیس کے اختیارات دیے گئے، یہ عمل خوف و ہراس پیدا کرنے کیلئے ہے، بجٹ میں ایف بی آر کو بغیر کسی وارنٹ کے گرفتاری کا اختیار دیا گیاجس پر وزیر قانون نے جواب دیا کہ یہ اختیار واپس لے لیا گیا۔انہوں نے کہا حکومت کہتی ہے گرین بنو لیکن سولر پر 18 فیصد ٹیکس لگا دیا، ۔